عفان وحید اور حرا مانی کی نئی ڈرامہ سیریل”غلطی“ کل نشر کی جائے گی

عفان وحید اور حرا مانی کی نئی ڈرامہ سیریل”غلطی“ کل نشر کی جائے گی
 عفان وحید اور حرا مانی کی نئی ڈرامہ سیریل”غلطی“ کل نشر کی جائے گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عفان وحید اور حرا مانی کی نئی ڈرامہ سیریل”غلطی“ کل رات 8 بجے نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی جس کا انتظار ناظرین شدت اور بے چینی سے کررہے ہیں۔حرا مانی اورعفان وحید کو سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بنائی گئی سیریل’دو بول‘ کے ذریعے بے پناہ شہرت ملی تھی جس میں ان کی پرفارمنس تا حال ناظرین کے لئے ناقابل فراموش ہے۔ابھی ناظرین”دوبول‘ کی اس مقبول جوڑی کو بھول نہیں پائے تھے کہ وہ دونوں ایک بار پھر ہلچل مچانے آرہے ہیں اور وہ بھی’غلطی‘ کی صورت میں اس ڈرامہ سیریل کے نہ صرف ٹیزر بلکہ اب ٹائٹل سانگ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میگا پراجیکٹ کی ڈائریکشن سینئر اداکارہ صبا حمید نے دی ہے جن کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

مزید : کلچر