”جی ٹی روڈ“ میرے کیرئیر کا یادگار ڈرامہ سیریل ہوگی،عنایت خان

  ”جی ٹی روڈ“ میرے کیرئیر کا یادگار ڈرامہ سیریل ہوگی،عنایت خان
   ”جی ٹی روڈ“ میرے کیرئیر کا یادگار ڈرامہ سیریل ہوگی،عنایت خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عنایت خان نے کہا ہے کہ ”جی ٹی روڈ“ میرے کیرئیر کا یادگار ڈرامہ سیریل ہوگی، جس کا ہر کردار شائقین کی توجہ حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور کی اپنی ایک زندگی اور خوبصورتی ہے جو ہر کسی کو اپنا گرویدہ کرلیتی ہے۔ یہاں کی ہر گلی،نکڑ میں ایک نئی کہانی اور کردار دکھائی دے گا۔میں بھی اسی طرح کا ایک کردار کر رہا ہوں جس میں خود کو ڈھالنے کیلئے یہاں کے لوگوں سے ملا۔اس ڈرامہ کی تمام تر عکسبندی اندرون شہر کے حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے جس میں پوری ٹیم نے ایک فیملی کی طرح کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ میر ے لئے اس لحاظ سے بھی یادگار ہے کہ اس میں سنیئر اداکارہ اسماء عباس اور خالد بٹ میرے والدین بنے ہیں جن کیساتھ کام کرکے کافی کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر دلاور ملک اور پروڈیوسر خرم ریاض کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس میگا پراجیکٹ کا حصہ بنایا۔

یاد رہے اس ڈرامہ کی رائٹر سارہ قیوم،کیمرہ مین شیری رانا جبکہ دیگر کاسٹ میں کاشف محمود، سونیا مشال،عنایت خان،وقاص عباس،عثمان راج، مومنہ قدوس،فریحہ وسیم،شائستہ جبیں،آمنہ راہی،فروا خان، فائزہ مصطفی،ماریہ ملک، مریم شفیع،ثمینہ بٹ شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگا۔

مزید : کلچر