جنت مرزا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا‘پہلی فلم سائن

جنت مرزا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا‘پہلی فلم سائن

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پہلی فلم سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔جنت مرزا کو اداکاری کے شعبے میں لانے کا سہرا لالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سید نور کے سر ہے جنہوں نے اپنی نئی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے اہم کردار کے لئے ان کا انتخاب کیا۔جنت مرزا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد 3.7 ملین ہے۔جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے لئے اداکاری کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ سید نور نے انہیں فلم میں صائمہ کی بیٹی کے کردار میں کاسٹ کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب چند روز پہلے شیر گڑھ میں منعقد کی گئی تھی۔سید نور بھی جنت مرزا کو کاسٹ کرنے پر پرجوش ہیں۔

اور ان کا کہنا ہے کہ ایک مقبول ترین ٹک ٹاکر کو فلم میں کاسٹ کرنے کا تجربہ اچھا رہے گا اور اس بارے میں بہت اپر امید ہوں۔اس بارے میں جنت مرزا کا کہنا ہے کہ میں سید نور کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کا موقع دیا۔اگرچہ میرے لئے اداکاری کا یہ پہلا موقع ہے لیکن میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گی۔سید نور کی فلم”تیرے باجری دی راکھی“ میں ملک کے نامور فنکار کام کررہے ہیں جبکہ جنت مرزا کے مقابل نئے اداکار عبداللہ کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...