ڈرامہ سیریل’عہد وفا‘ کے کئی کرداروں کی تیزی سے شہرت

  ڈرامہ سیریل’عہد وفا‘ کے کئی کرداروں کی تیزی سے شہرت
   ڈرامہ سیریل’عہد وفا‘ کے کئی کرداروں کی تیزی سے شہرت

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل’عہد وفا‘ کے کئی کرداروں نے تیزی سے شہرت حاصل کی ہے لیکن ایک کردار شائقین میں بہت ہی مقبول ہوا جس نے اپنی انٹری کے ساتھ ہی لاکھوں افراد کو اپنا فین بنا لیا۔یہاں بات ہورہی بستی ملوک، ڈیرہ غازی خان کے کیڈٹ گلزار حسین کی، جن کے چرچے پہلے سین سے ہی سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں اور حیران کن طور پر دیگر اداکاروں کے مقابلے انہیں زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔یہ کردار عدنان صمد خان نے نبھایا ہے جن کا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہی ہے تاہم وہ تحصیل تونسہ شریف کی بستی گاڈی جنوبی سے تعلق رکھتے ہیں۔عدنان صمد خان جو اپنی بستی کے باعث عدنان گاڈی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، وہ بچپن سے ہی اداکاری کے شوقین تھے اور کوٹ ادو سے ایف ایس سی کرنے کے بعد نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے پرفارمنگ آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

نوجوان اداکار کراچی میں سینئر اداکار طلعت حسین کی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت بھی لے رہے ہیں اور وہاں سے ہی انہیں عہد وفا کے لیے منتخب بھی کیا گیا، جس کی وجہ ممکنہ طور پر ان کا سرائیکی لب و لہجے پر عبور ہونا ہے۔اس کردار کے لئے ایسے ہی ایک کیڈٹ نوجوان کی ضرورت تھی جو سرائیکی پر عبور رکھتا ہو اور عدنان صمد کی بے ساختہ اداکاری نے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرلی ہے۔گلزار حسین کے بہت سے ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...