اداکار و گلوکارمحسن عبا س حیدر کے گیتوں کے بھارت میں چرچے

    اداکار و گلوکارمحسن عبا س حیدر کے گیتوں کے بھارت میں چرچے
    اداکار و گلوکارمحسن عبا س حیدر کے گیتوں کے بھارت میں چرچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و گلوکارمحسن عباس حیدر کی آواز میں گانے کو بھارتی میوزک کمپوزر وندرناتھو ماجرا نے بے حد پسند کیا ہے۔ان کے گیتوں کے بھارت میں چرچے ہورہے ہیں۔انہوں نے محسن عباس حیدر کی آواز میں اپنے گانے ’جب مل کے بیٹھاں گے‘ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اْن کا لکھا ہوا یہ گانا اس قدر پسند کیا جائے گا۔وندرناتھو کی یہ پوسٹ محسن عباس حیدر نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں یہ خوشی کا لمحہ آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ مجھے بھارت سے اس گانے کے لئے تعریفی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گانے کے لکھنے والے اور کمپوزر وندر ناتھو ماجرا ہیں جنہوں نے اْن کی بے حدتعریف کی ہے۔

مزید :

کلچر -