لیجنڈ اداکار کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی

لیجنڈ اداکار کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی

  



لاہور (فلم رپورٹر)لیجنڈ اداکار کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی گزشتہ روزمنائی گئی۔ اداکار کمال احمد رضوی سن 1930 کو بھارت میں پیدا ہوئے۔ کمال احمد نے اداکاری سمیت کئی یادگار ڈرامے لکھے جبکہ ہدایت کاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ساتھ ہی بچوں کا ادب بھی تخلیق کیا اور تراجم کئے۔ وہ فلم انڈسٹری کی طرف بھی گئے مگر وہاں جی نہیں لگا، ٹی وی پر مشہور ڈرامہ سریز الف نون نے کمال احمد رضوی کی شہرت کے بام عروج بخشا۔ انہوں نے جن تھیٹر اور ٹی وی کے جن ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے ان میں مسٹر شیطان، آدھی بات، بلاقی بدذات، بادشاہت کا خاتمہ، جولیس سیزر، کھویا ہوا آدمی، خوابوں کے مسافر، صاحب بی بی غلام، چور مچائے شور، ہم سب پاگل ہیں اور آپ کا مخلص شامل ہیں۔ کمال احمد نے بچوں کا ادب بھی لکھا۔

ان کا اور اداکار ننھا کا ایک خاص تعلق تھا ٹی وی سکرین پر دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و مظلوم سمجھے جاتے تھے۔ جب اس ڈرامے کا وقت ہوتا تو سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا۔ 85 سالہ کمال احمد رضوی 17 دسمبر 2015 کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ان کے انتقال سے پاکستان میں ادب اور مزاح نگاری کا ایک باب بند ہوگیا۔

مزید : کلچر


loading...