سجل علی اور حمزہ علی عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”الف“نے دھوم مچا دی

  سجل علی اور حمزہ علی عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”الف“نے دھوم مچا دی
   سجل علی اور حمزہ علی عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”الف“نے دھوم مچا دی

  



لاہور(فلم رپورٹر)حمزہ علی عباسی اور سجل علی کے ڈرامے‘الف’ نے دھوم مچادی۔ڈرامے میں سجل علی نے ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا جو اداکارہ بننے کی خواہش مند ہے، دوسری جانب حمزہ علی عباسی قلب مومن نامی ایک مغرور ہدایت کار بنے ہیں جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک کامیاب کیریئر گزار رہے ہیں۔قسط میں دونوں مرکزی اداکاروں کے ایک ساتھ عکسبند کئے جانے والے مناظر کو بے حد سراہا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس قسط کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ان کی امیدوں پر پورا اتر رہا ہے۔قسط میں دونوں مرکزی اداکاروں کے ایک ساتھ آنے والے مناظر کو بے حد سراہا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ان کی امیدوں پر پورا اتر رہا ہے۔

ڈرامے میں سجل علی کے کردار کا نام مومنہ سلطان ہے۔‘الف’میں حمزہ علی اور سجل علی کے ہمراہ احسن خان، کبریٰ خان، عثمان خالد بٹ، صدف کنول، سلیم معراج اور سرمد صہبائی بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔ڈرامے میں نامور اینکر اقرار الحسن کا بیٹا پہلاج بھی اہم کردار کررہا ہے۔

مزید : کلچر