سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز

      سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چین پاکستان اقتصاد ی راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے باقاعدہ برآمدات کا آغاز ہوگیا،50 ہزار ڈالر کی لاگت سے سمندری خوراک پر مشتمل 3 کنٹینر مشرق بعید کے ممالک کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق پیش رفت سے کراچی کی بندگاہ پر بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے ویب بیسڈ ون کسٹم کلیئرنس سسٹم (ویباک) کا باقائدہ استعمال کیا گیا جسے 19نومبر 2019 کو گوادرکی بندرگاہ میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں چائنہ اوشین شپنگ کمپنی اور کراچی۔گوادر۔گلف سروس کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیا جا ئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے گوادر کی بندرگاہ ایک اہم حیثیت رکھتی ہے،حکومت ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔گوادر کی بندر گاہ فعال ہونے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی حجم بھی بڑھنے کی امکانات ہیں۔

گوادر

مزید : صفحہ اول