بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، مکان تباہ، اہلخانہ محفوظ
تتہ پانی (آئی این پی)بھارتی فوج کی سیز فائر لائن پر سول آبادی کو ٹارگٹ بنانا معمول بن گیا، درہ شیر خان سہڑہ سیکٹر کے نواحی علاقے ساوہ میں بھارتی فوج کا مارٹر گولے سے مکان ٹارگٹ،مکان کا ایک حصہ تباہ، اہل خانہ معجزانہ محفوظ رہے، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے درہ شیر خان علی الصباح سہڑہ سیکٹر کے نواحی علاقے ساوہ کے رہائشی سردار محمد عمران کے گھر پر مارٹرگولہ داغا جس سے مکان کا ایک حصہ تباہ ہوگیا،اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واضح رہے سیز فائر کے اس سیکٹر کے علاقوں میں آئے روز بھارتی فوج سول آبادی کو ٹارگٹ بنا رہی ہے،بھارتی فوج رات گئے مارٹر گولے گرا کر شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہے،جس کے پس پردہ ۵ اگست سے جاری وادی کے اس پار جموں کشمیر میں ظالمانہ کرفیو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،دوسری جانب مقامی حکومت ان علاقوں میں طبی اور حفاظتی بنکرز کی سہولت دینے سے قاصر ہے،آزادکشمیر میں قائم حکومت تتہ پانی،بٹل سیکٹر کے علاقوں سہڑھ،لچیال،بوکڑہ،ساوہ،تاہی،ناطر،بٹل،منڈہول،سلوئی،مواڑہ،بل بازار سمیت متعدد علاقو ں میں تاحال تعلیمی اداروں کے ہمراہ اور کمیونٹی بنکرزحفاظتی طور پر نہ بناسکی، شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے،ان کو املاک کے نقصان پر ریلیف بھی نہ دیا جاسکا،ان علاقوں میں متعدد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے موجود ہیں،جہاں قوم کے نونہال محفوظ نہیں۔
فائرنگ