چیف جسٹس سے منسوب بیان من گھڑت۔ حقائق کے منافی ہے: ترجمان سپریم کورٹ

  چیف جسٹس سے منسوب بیان من گھڑت۔ حقائق کے منافی ہے: ترجمان سپریم کورٹ

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں جنرل (ر)پرویز مشرف غداری کیس کے حوالے سے چیف جسٹس سے منسوب بیان کو حقائق کے منافی اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں مختلف بنچوں نے سماعتیں کیں خصوصی عدالت کا قیام بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل میں لایاگیا تاہم چیف جسٹس کی طرف سے خصوصی عدالت کو ماورائے قانون کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں اس حوالے سے شائع ہونیوالی تمام خبریں من گھڑت اورجھوٹ پر مبنی ہیں جن کی تردید اشد ضروری ہے۔

سپریم کورٹ کی تردید

مزید : صفحہ اول