یوٹیلیٹی سٹورز پر بناسپتی گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 26روپے فی کلو تک اضافہ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر بناسپتی گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 26روپے فی کلو تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی کارپورپیش آف پاکستان میں ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برینڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے سے 26 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ 4 روز قبل کئے جانے والے اس اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 190 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کے اس اقدام پر یوٹیلیٹی سٹوروں پر آنے والے خریداروں نے سخت رد عمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کر کے اپنے ہی ووٹرو کا بیڑا غرق کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء ضروریہ تو دستیاب نہیں لیکن حکومت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے چلی جا رہی ہے۔ جس سے یوٹیلیٹی سٹوروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافہ

مزید :

صفحہ اول -