غربت کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع پید اکرنا ہماری ترجیحات ہیں: عثما ن بزدار

  غربت کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع پید اکرنا ہماری ترجیحات ہیں: عثما ن بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر علاقے کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اورپسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی ہے،غربت کا خاتمہ اورروزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو ایلنگووان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے صوبے کے سماجی وانفراسٹرکچر کے شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرام اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں زراعت، لائیوسٹاک،خوراک، تعلیم، سیاحت، اربن ڈویلپمنٹ اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ عالمی بینک کے تعاون سے جاری سمارٹ پروگرام کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی اورسمارٹ پروگرام کو31دسمبر تک ری سٹرکچر کرلیا جائے گا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب سٹیز پروگرام اورپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی اورعالمی بینک کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کا ایک مضبوط پارٹنر ہے اورسماجی و انفراسٹرکچرکے شعبوں کی ترقی کیلئے عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے،ہم عالمی بینک کی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں اورمستقبل میں بھی عالمی بینک سے بہترین کو آرڈینیشن کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اورصوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے عالمی بینک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔علاوہ ازیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جاسکتاہے بلکہ عوام بھی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں لہٰذا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی سکیموں اورفلاح عامہ کے پروگراموں پر کام کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اورصحت کیساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -