نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانیکی درخواست منظور، نیا ڈویژن بنچ بنانے کی سفارش

نواز شریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانیکی درخواست منظور، نیا ڈویژن بنچ بنانے ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نئے ڈویژن بنچ کے لیے چیف جسٹس کو فائل بھیجوا رہے ہیں، اگر یہی بنچ بنا تو اس کے لیے چیف جسٹس خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیں گے۔ تفصیلات  کے مطابق جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔نواز شریف نے سماعت کے دوران حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ نوازشریف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نئے ڈویژن بنچ کے لیے چیف جسٹس کو فائل بھیجوا رہے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ بنچ پہلے اس کیس کو سن چکا ہے، بہتر تو یہی ہے کہ اسی بنچ میں سماعت ہو۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر یہی بنچ بنا تو اس کے لیے چیف جسٹس خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت سردیوں کے چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

العزیزیہ

مزید : صفحہ اول