لاہور کے پارکوں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد

  لاہور کے پارکوں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پارکوں پارکوں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور انتظامیہ نے پارکوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے پارکوں کے اطراف سے تجاوزات کو ہٹانے کیلئے 8 دن کی مہلت دیدی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے تمام ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ علاوہ ازیں شہر کی پارکوں سمیت دیگر گرین بیلٹس میں غیر قانونی شادیوں اور فنکشنز پر پابندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

پارک 

مزید : صفحہ اول