لوئر دیر، انسداد پولیو مہم پر مامور 2پولیس اہلکار قتل، سرگودھا میں ورکرز پر تشدد

  لوئر دیر، انسداد پولیو مہم پر مامور 2پولیس اہلکار قتل، سرگودھا میں ورکرز ...

  



لوئر دیر،سرگودھا(آئی این پی) لوئردیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق لوئردیر کے علاقے میدان بیشی گرام میں پولیس ٹیم بنیادی صحت مرکز سے جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری طرف سرگودھا کے گا ؤں چک 125شمالی میں شہری نے پولیو کی ٹیم سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پولیو ٹیم سے سامان چھین کر گندی نالی میں بھی پھینک دیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کے انچارج محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ادھر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لوئر دیر کی یونین کونسل میں افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نے ٹاسک فورس بنائی،وہ خود چیئر کرتے ہیں،پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انسدادپولیو مہم 

مزید : صفحہ اول


loading...