حکومت نے زراعت اور کسان کوتباہ وبربادکردیا، شہباز شریف

حکومت نے زراعت اور کسان کوتباہ وبربادکردیا، شہباز شریف

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ زراعت پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے،ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بہترین موسم، زرخیز زمین اور محنت کش عطا فرمائے ہیں، پالیسی اور زرعی اجزاکی قیمتوں کو درست بنانے کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت نے ایک سال میں زراعت اور کسان کوتباہی وبربادی کا شکار کردیا ہے،ہمیں زراعت کے شعبے میں پالیسیوں کے تسلسل، جدیدٹیکنالوجی، نئے رجحانات وتجربات اور مشینری کے استعمال کی ضرورت ہے۔ یوم کسان پر اپنے پیغام میں کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے،ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بہترین موسم، زرخیز زمین اور محنت کش عطا فرمائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے،زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی، اربوں روپے کا کسان پیکیج، کھاد، ادویات اور دیگر زرعی اشیاپر رعایت دی،ہمارے دور کے اقدامات کی بناپر ریکارڈ زرعی اجناس کی پیداوار ہوئی، سپورٹ پرائس میں اضافہ کیاگیا،آئندہ بھی موقع ملاتو کسان اور زراعت کی ترقی کے لئے اور بھی وسائل مہیا کریں گے، کسان کوآسانیاں دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی بہترین فوڈ باسکٹ کا درجہ رکھتا ہے، پالیسی اور زرعی اجزاکی قیمتوں کو درست بنانے کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت نے ایک سال میں زراعت اور کسان کوتباہی وبربادی کا شکار کردیا ہے،زرعی ٹیوب ویل کی سبسڈی ختم، بجلی، گیس اور زرعی اجزاکی مہنگائی نے زراعت اور کسان کو مسائل سے دوچار کردیا،کھاد مہنگی اور لاگت میں اضافے سے کسان کو زراعت کے مستقبل سے مایوس کردیاگیا جو افسوسناک ہے۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول