آمدن سے زائد اثاثہ جات، خواجہ آصف کی نیب راولپنڈی میں پیشی، ابتدائی بیان ریکارڈ

    آمدن سے زائد اثاثہ جات، خواجہ آصف کی نیب راولپنڈی میں پیشی، ابتدائی بیان ...

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ آصف نے نیب آفس میں پیش ہو کر نیب حکام کے سامنے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلبی پر تیسری بار نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آدھے گھنٹہ تک خواجہ آصف سے پوچھ گچھ کی۔تفتیشی ٹیم نے سابق وزیر دفاع سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔خواجہ آصف کو تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا ہے جس کا جواب جمع کرانے کیلئے چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے جبکہ لیگی رہنما سے اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

خواجہ آصف/ نیب پیشی

مزید : صفحہ اول