امریکی میگزین کا ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین، تصویر سرورق پر شائع

امریکی میگزین کا ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین، تصویر سرورق پر شائع

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو امریکی میگزین کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ملالہ یوسفزئی کی تصویر امریکی میگزین ’Teen Vougue‘ کے کور پیج (سرورق) پر شائع کی گئی۔امریکی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے صدمے سے باہر آنے، تعلیم اور نوجوانوں سے آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔اس حوالے سے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ آگاہی حاصل کرنا تبدیلی لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اگلے 10 برسوں میں نوجوان دنیا میں تبدیلی لائیں گے۔

 ملالہ یوسفزئی 

مزید : صفحہ اول