تحقیقات کی بنیاد پر جج مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا صحیح جائزہ لے سکتا ہے: چیف جسٹس

    تحقیقات کی بنیاد پر جج مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا صحیح جائزہ لے سکتا ہے: چیف ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے،لیکن تحقیقات کی بنیاد پر دہشت گردی سمیت مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے،سیاسی و مذہبی مقاصد کیلئے دنیا بھر میں تشدد کے طریقے اپنائے جاتے رہے ہیں اور دہشتگردی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، اس کے خلاف جنگ کرنے والوں کو مغرب نے مجاہدین قرار دیا،9/11کے بعد انہی مجاہدین کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ججز، وکلاء اور عملے کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ قومیں تحقیقات کے بل بوتے پر ترقی کرتی ہیں اور تحقیقی بنیاد پر جج مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا صحیح طور پر جائزہ لے سکتا ہے، کسی معاشرے کے اقدار جانے بغیر اصلاحات کا عمل بے اثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بہترین وکلاء کو پریکٹس کیلئے جانا چاہیے اور قبائلی اضلاع میں بہترین ججز اور پولیس افسران کوبھیجا جارہا ہے، سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی تعریف سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے۔ 

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول


loading...