شریف برادران نے عوام کاروزگاربند کرکے اپنی اولاد کے کاروبار کو تقویت دی، فردوس عاشق

شریف برادران نے عوام کاروزگاربند کرکے اپنی اولاد کے کاروبار کو تقویت دی، ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 3دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے، آلِ شریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ(ن)لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اورآل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کوسیمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔ معیشت پرکانفرنس کرنے کے بجائے اسحق ڈارکوواپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اورشاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب! کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی۔

 فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول