سندھ کے عوام پرچی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،مراد سعید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام پرچی چیئرمین کی جمہوریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ اگر انتخابات شفاف ہوں تو پیپلزپارٹی کے ہاتھ یونین کونسل کی سیٹ بھی نہیں آئے گی، بلاول ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں ان کے ابو کو لوٹ مار کی کھلی اجازت ہو، بلاول کے نزدیک لوٹ مار اور کرپشن کی آزادی ہی جمہوریت ہے۔ بلاول بھٹو کے رائیونڈ میں خطاب پر اپنے ردعمل میں مراد سعید نے کہا کہ شفاف انتخابات پیپلزپارٹی کا کبھی بھی مقصد نہیں رہا، پرچی چیئرمین کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہے تو کم از کم اپنی تقریر ہی بدل لیں، بلاول بھٹو ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں ان کے والد سے حساب کتاب نہ مانگا جائے، جس نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے ہیں اس کو جوابدہ تو ہونا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کو لوٹ مار والی آزادی چاہئے۔
مراد سعید