عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا،اردوان

  عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا،اردوان

  



انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔ترک صدر طیب اردگان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے جب کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ترک صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک امور پر بات کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا جب کہ عمران خان اہم وجہ کے سبب کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے۔

اردگان

مزید : صفحہ اول