امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے

  امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے

  



اکابل(آئی این پی) امریکہ،طالبان مذاکرات کی بحالی کے تناظر میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے۔افغان صدر اشرف غنی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کا دورہ افغانستان کا مقصد طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلمے خلیل زاد اور ملک کی حالیہ سیکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، نمائندہ خصوصی ٹرمپ کا موقف افغان حکام کے سامنے رکھیں گے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

زلمے خلیل زاد

مزید : صفحہ اول


loading...