وکلاء کوہراساں کرنے کیخلاف دائردرخواست کی بند کمرے میں سماعت

وکلاء کوہراساں کرنے کیخلاف دائردرخواست کی بند کمرے میں سماعت

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے وکلاء کو ہراساں کرنے اورمیڈیا پران کے لئے وکلاء گردی کے الفاظ استعمال کرنے کے خلاف دائردرخواست کی بند کمرے میں سماعت کی،فاضل جج نے درخواست گزار وکیل سے کہا کہ اس معاملے کی دورکنی بنچ سماعت کررہاہے،دیکھتے ہیں کہ دو رکنی بنچ کیا فیصلہ کرتاہے، نامزد چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت23دسمبر تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ میڈیا پر وکلاء کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں،وکلاء گردی اور وکلاء مافیا کے الفاظ نامناسب اور صحافتی اخلاقیات کے منافی ہیں،ایسا کرنا وکلاء کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

وکلاء گردی

مزید : صفحہ آخر