توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس لاہور کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس لاہور کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس لاہور سعدیہ منیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے فضل خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزا ر کا موقف ہے کہ عدالت نے مشروط کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی پر اس کاسامان ریلیز کرنے کا حکم دیا،عدالت کے 18جون2019 ء کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری زراعت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،عدالت نے مزمل حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے اس کو ریگولر کرنے کی درخواست دادرسی کے لئے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بھجوائی تھی،24 اپریل 2019ء کے اس عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،سیکرٹری زراعت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر


loading...