ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف دائراپیل کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

  ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف دائراپیل کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت بغیر کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی،غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا، اپیل کنندہ بے قصور ہے،منشیات کا الزام کسٹم حکام نے اپنے پاس سے لگایا، پاکستان میں اسلامی تعلیمات کے لئے آئی تھی، ٹرائل کورٹ کا 8سال سے زائد سزا سنانے کا  فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
ماڈل ٹریزا

مزید :

صفحہ آخر -