پولیس ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ منظور نہ کرنے کیخلاف  دائر درخواستیں آئی جی کو نمٹانے کا حکم

  پولیس ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ منظور نہ کرنے کیخلاف  دائر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ منظور نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستیں آئی جی پنجاب پولیس کو بھجواتے ہوئے انہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد کاشف سمیت دیگر سات پولیس اہلکاروں کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ان کی سروس کے 25سال پورے ہوچکے ہیں،انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں دیں،جنہیں منظور نہیں کیاجا رہا،قانون کے مطابق 25سال بعد کوئی بھی سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ لے سکتاہے۔

پولیس ملازمین

مزید : صفحہ آخر