فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کروانے کیلئے 15 جنوری تک کی مہلت

فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کروانے کیلئے 15 جنوری تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کروانے کے لئے 15 جنوری تک کی مہلت دے دی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ آج تک ذاتی گھر تک نہیں خریدا، ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم  کے جیل میں قید ہوں، صحت سخت خراب ہے۔ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
فواد،ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -