حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے: یوسف رضا گیلانی
لاہور (آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا لائحہ عمل دے۔رائیونڈ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کو تنظیم سازی کا سوچا تو لوگوں کو امید نہیں تھی مگر بلاول بھٹو کی محنت سے آج پارٹی فعال ہوگئی ہے۔ محترمہ کی برسی پر لیاقت باغ میں فقیدالمثال جلسہ ہوگا۔جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک نااہل کو ہمارے سر پر مسلط کردیا گیا ہے۔ آمر کو قانون شکنی پر سزائے موت دی گئی تو قوم کا مورال ڈان، لیکن جب ایک نامزد وزیراعظم کو پھانسی دی گئی تب مورال ڈان نہیں ہوا۔پیپلزپارٹی رہنماؤں نے یو سی لیول تک تنظیم سازی مکمل پر مقامی رہنماں کو مبارکباد پیش کی۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔
یوسف رضا گیلانی