سونا فی تولہ 150روپے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے ساڑھے 67ارب روپے ڈوب گئے
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 164.95پوائنٹس کی کمی سے 41603.71 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 60.10 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 67 ارب 45کروڑ62لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت33فیصد کم رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس164.95پوائنٹس کی کمی سے41603.71پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 76.30پوائنٹس کی کمی سے19010پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 284.42پوائنٹس کی کمی سے41603پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ220میں کمی اور26میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت67ارب 45کروڑ62لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر79کھرب 59ارب81کروڑ8لاکھ روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر12پیسے سستا ہوگیا جب کہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔12پیسے کی کمی کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدگھٹ کر154.90روپے اورقیمت فروخت گھٹ کر155روپے ہوگئی۔ادھر عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونامزید150روپے مہنگا ہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے85150روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128ڈالر کے اضافے سے73002روپے ہوگئی۔
ڈالر،سونا