برطانیہ،پاکستانی نژاد نو منتخب ممبرافضل خان نے اردو میں حلف اٹھایا

برطانیہ،پاکستانی نژاد نو منتخب ممبرافضل خان نے اردو میں حلف اٹھایا

  



لندن(آئی این پی) برطانیہ کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھالیا۔مانچسٹرسے منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد افضل خان نے اردو میں حلف اٹھایا۔ محمد افضل خان کا کہناہے کہ مانچسٹر میں دو سو زبانیں بولی جاتی ہیں،اور انہیں اردو میں حلف اٹھانے پر فخر ہے۔ پاکستانی نژاد اکسٹھ سال کے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے حلف برداری کے بعد میڈیا کو بتایاکہ ان کے حلقے میں دو سو زبانیں بولی جاتی ہیں۔وہ اس سے پہلے بھی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔

افضل خان

مزید : صفحہ آخر