وزیراعلیٰ سندھ سے ایرانی بارڈر کے  کمانڈر جنرل قاسم رضی کی ملاقات 

وزیراعلیٰ سندھ سے ایرانی بارڈر کے  کمانڈر جنرل قاسم رضی کی ملاقات 

  



کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کے کمانڈر لاء انفورسمنٹ بارڈر سیکورٹی گارڈ بریگیڈیئر جنرل قاسم رضیی کی سربراہی میں ایک وفد سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران مسلم برادر ملک ہے جسکے ساتھ پاکستان کے تاریخی مراسم ہیں، انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ ملاقات وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرحدی سیکورٹی  کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے ایرانی وفد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بطور تحفہ پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ

مزید : صفحہ آخر


loading...