بی جے پی کی لیڈر شپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا: دفتر خارجہ 

بی جے پی کی لیڈر شپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کا جھوٹا پروپیگنڈا ...

  



اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی لیڈرشپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کاجھوٹاپروپیگنڈا کیا۔ ترجمان ایک بیان میں پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا اور کہاکہ بی جے پی کی لیڈرشپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کاجھوٹاپروپیگنڈا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ درحقیقت گزشتہ دہائیوں کے دوران پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی بڑھی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 1951سے1998کے دوران پاکستان میں ہندو آبادی میں 2فیصداضافہ ہوا، بی جے پی حکومت کی جانب سے حقائق مسخ کرنیکی کوشش قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت اپنے متنازع سٹیزن ایکٹ سے توجہ ہٹاناچاہتاہے،پاکستان میں ہندو آبادی 1.5فیصدسے بڑھ کر 2فیصدہوگئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بی جے پی کایہ اقدام بھارتی حکومت کی پاکستان کیخلاف مہم کاسلسلہ ہے، بھارتی حکومت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ 

مزید : صفحہ آخر