ریفرنس دائر کرنے کا اختیار عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے: حامد خان 

    ریفرنس دائر کرنے کا اختیار عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال نہیں ہونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملہ کی سماعت کے دوران حامد خان ایڈووکیٹ نے اپنے حتمی دلائل میں موقف اختیار کیا ہے کہ صدر مملکت کا کام آرٹیکل 209کے تحت ریفرنس کو آگے بھیجنا نہیں، صدر مملکت کو پہلے ریفرنس کا جواز دینا چاہیے تھا،عدلیہ کی آزادی آئین کا اہم جزو ہے صدر کو ریفرنس دائر کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کویقینی بنانا ہوتا ہے، ریفرنس دائر کرنے کا اختیار عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ججز کی جاسوسی کن طریقہ کار کے ہوتی ہے موجودہ ریفرنس میں ججز اور رشتہ داروں کی جاسوسی کا عنصر موجود ہے معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 10رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس میں صدر نے لکھا کے ایڈوائس پرریفرنس بھیج رہے ہیں اب صدر کا کام ایڈوائس پر عمل کرنا ہے، کیس میں حامد خان کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت افتخار حسین وکیل پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دلائل سنے گی، معاملہ کی سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔
جسٹس قاضی فائز درخواست

مزید :

صفحہ آخر -