شدید دھند، لاہور ایئر پورٹ کا فلائٹ شیڈول متاثر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت کے بالائی مقامات پر برف باری کا امکان

  شدید دھند، لاہور ایئر پورٹ کا فلائٹ شیڈول متاثر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، ...

  



لاہور،اسلام آباد(آئی این پی)  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔ بدھ کو  لاہور میں ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند  اور رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی۔دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار  ہو گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751، دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 883، لاہور سے دمام جانے والی پرواز ایکس وائی 884، ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کردی گئی۔ لاہور سے کویت جانے والی پرواز 502 ساڑھے 7 گھنٹے، ریاض سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 317 چھ گھنٹے، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائی 318 پانچ گھنٹے 45 منٹ اور لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار  ہوئی۔اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ڈیڑھ گھنٹہ، لاہور سے جدہ کی دو طرفہ پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔دوسری طرف آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مغربی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور اس دوران جنوب مغربی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ 

موسم س

مزید : صفحہ آخر