قطرسے قریبی تعلقات، سرمایہ کارپاکستان میں انوسٹمنٹ کریں،حما داظہر
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کریں، پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں، قطر نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے ہمارا بہت ساتھ د یاہے، نئی حکومت کے آنے کے بعد قطر کیساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، معیشت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ بدھ کو قطر کے قومی دن کے موقع پر قطر کے سفارتخانے میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر تھے۔ تقریب میں فردوس عاشق،مشاہد حسین سید،سینیٹر شہزاد وسیم، قاسم سوری، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا آزاد، کشمالہ طارق،رحمان ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اور قطر نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ہمارا بہت ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
وزیر اقتصادی امور
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈونرز کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے دس کروڑ 100 ملین ڈالرز دئیے جارہے ہیں۔وہ پولیو کے خاتمے کے حوالے تقریب کے اختتام پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں سے ایک کروڑ ڈالر امداد جبکہ باقی قرضہ ہے۔تقریب سے پولیو ایمرجنسی سینٹر کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مل کے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کام کیا تو اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 2018 میں 12 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے لیکن افسوس کے ساتھ 2019 میں 104 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔رانا محمد صفدر نے کہا کہ ہم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، پولیو مہم کو سیاست سے پاک کرنا ہے، یہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیورج کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
حماد اظہر