تکنیکی تعلیم ملک و قوم کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ابراہیم مراد

        تکنیکی تعلیم ملک و قوم کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ابراہیم ...

  



لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ ووکیشنل و ٹیکنیکل ایجوکیشن ملک و قوم کی خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کم تعلیم یافتہ اور بے روزگار ہے، بہت سے نوجوان میٹرک پاس نہیں کر پاتے، ہمیں اپنے تعلیم نظام کے ڈھانچے کا بھی جائزہ لیکر اس میں مثبت پیش رفت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پالیسی ساز اداروں کو بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ ووکیشنل و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہئے تاکہ نوجوانوں کی بہتر تربیت کے ساتھ ہنر مندی میں بھی اضافہ ہو سکے۔حکومت کو نجی اداروں کے ساتھ مل کر انڈسٹری، ایکڈمیا اور ٹیکنیکل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس کے درمیان ایک مضبوط تعلق قائم کرنا چا ہئے تاکہ مختلف ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کی مہارت میں اضافہ ہو اور ان کیلئے روزگار کے بہترین مواقع بھی پیدا ہو سکیں،ووکیشنل و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نظام میں جدید اصلاحات لا کر اسکو مزید کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...