ایم کیو ایم وفدکی مشرف سے ملاقات، عدالتی فیصلہ پر تبادلہ خیال

  ایم کیو ایم وفدکی مشرف سے ملاقات، عدالتی فیصلہ پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی)سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے دبئی میں ملاقات کی۔نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی شامل تھے۔ وسیم اختر، حیدر عباس نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مشرف ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -