ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ، صدر مملکت

ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ، صدر ...

  



اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے، آئی ٹی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس کو اپنا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بے حد بہتری لائی جاسکتی ہے۔ بدھ کو صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت این آئی ٹی بی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت نے کہاکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ آئی ٹی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کو اپنا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بے حد بہتری لائی جاسکتی ہے۔ صدرمملکت نے کہاکہ مختلف شعبوں میں جدید ٹکنالوجی کو شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔صدر مملکت نے کہاکہ نئے آرڈیننس کے تحت این آئی ٹی بی کو بااختیار بنانے سے سروسز کے معیار میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے گا۔میٹنگ کے دوران ایجنڈے کے مختلف نکات زیربحث آئے اور جدید ٹیکنالوجیز کو مختلف شعبوں میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ آخر