سوئی گیس ٹیموں کے کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف چھاپے

      سوئی گیس ٹیموں کے کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف چھاپے

  



لاہور (خبر نگار) محکمہ سوئی ناردرن گیس کی ٹیموں نے گھریلو اور کمرشل سطح پرکمپریسر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کامیاب چھاپے مارے۔ اس سلسلے میں 12 گھروں میں گیس سپلائی پر کمپریسر کے استعمال پر ریڈ کے دوران کنکشنز منقطع کیے گئے۔ سوئی ناردرن کی سپیشل ٹیم کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں شاہ دی کھوئی، مکہ کالونی، مدینہ کالونی اورگلبرگ میں چھاپے مارے گئے۔ اسی دوران علامہ اقبال ٹاؤن کے نظام بلاک میں ریڈ کے دوران گھریلو کنکشن پر کمپریسر کے استعمال پر کنکشن منقطع کردیا گیا۔ ایک دودھ والی دکان پر گھریلو کنکشن کاکمرشل استعمال اور کنکشن پر چوبیس نوزل اور اٹھارہ نوزل گیس برنر کے استعمال پر کنکشن منقطع کر دیا گیا، ایک اور ریڈ کے دوران گھریلو کنکشن کے کمرشل استعمال پر منقطع کر دیا گیا۔

کمپریسر استعمال

مزید : صفحہ آخر


loading...