جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائمخانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائمخانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ...

  



اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی،ڈاکٹرڈنشا، اور سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کو احتساب عدالت پیش کیاگیا،جج نے استفسار کیا کہ کیس کا ریفرنس ابھی تک کیوں نہیں آیا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کا ریفرنس جلد دائر کردیں گے۔عدالت نے ڈاکٹرڈنشااورلیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...