پاکستانی ہندوبرادری نے بھارتی شہریت کی پیشکش کو مسترد کردیا

  پاکستانی ہندوبرادری نے بھارتی شہریت کی پیشکش کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کر اچی(آن ائن)پاکستان کی اقلیتی ہندو برادری نے ایک نئے قانون کے تحت انہیں بھارت کی شہریت دینے کی بھارتی پیش کش کو مسترد کردیا۔ہندوستانی پارلیمنٹ نے حال ہی میں اپنے شہریت کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ہندو، بودھ، عیسائی، پارسی اور جین برادریوں کو ان ممالک سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو شہری بننے کے حقوق کی پیش کش کی ہے۔پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست راجہ آسار منگلانی نے بتایا کہ پاکستان کی ہندو برادری متفقہ طور پر اس بل کو مسترد کرتی ہے، جو ہندوستان کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔"یہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کو پاکستان کی پوری ہندو برادری کا متفقہ پیغام ہے۔ ایک سچے ہندو کبھی بھی اس قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون سے ہندوستان کے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یا سینیٹ کے ایک مسیحی رکن انور لال دین نے بھی کہا کہ اس قانون کا مقصد مذہبی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا ہے۔یہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق پاکستان کی اقلیتی سکھ برادری نے بھی اس متنازعہ قانون کی مذمت کی ہے۔
پیشکش

مزید :

صفحہ آخر -