افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہے: گورنر پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں۔ بطور ادارہ افواج پاکستان کی مضبوطی ملک وقوم کے لیے لازم ہے۔آرمی چیف جنر ل قمر جاوید قوم کے ہیرو ہیں۔ 22کروڑ عوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ملک وقوم کے مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ گزشتہ روز ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔سلیم مانڈی والا سے ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کر نا ہوگا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے جسکے لیے اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن ہمیشہ متحد نظر آ تی ہے جو خوش آئند ہے پارلیمنٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے متعلق قانون سازی کے لیے بھی اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، تحر یک انصاف کے رکن وجی ڈی اے کے چیئر مین علی اشرف مغل کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستانی قوم،افواج پاکستان اور حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کر نے کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر دشمنوں کو عبر تناک شکست دیں گے چاہے وہ سرحد پر کھڑا دشمن ہو یا سفارتی محاذ پر ہم سب متحد ہو کر دشمنان پاکستان کا مقابلہ کر یں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جار حیت کر نے کی کوشش کی تواس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔
گورنر پنجاب
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) گونررپنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن دو نہیں ایک پاکستان کا خواب اسی صورت پورا ہوسکتاہے جب اس ملک میں قانون کی حقیقی معنو ں میں حکمرانی ہوگی اور امیر غریب‘ طاقتور اور کمزور اور ہر بڑا چھوٹا ایک حیسا سمجھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جامعۃ البنات ڈگری کالج گوجرانوالہ میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے مسائل میں سچ کا قحط اور قبضہ مافیا بھی ہیں اور جھوٹ اس قدر بولا جاتا ہے کہ ہم بغیر تحقیق کئے ہی فتوی صادر کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا- گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ بات بڑی حوصلہ افزاء ہے کہ ہماری بیٹیاں تعلیم کے شعبہ میں لڑکوں کے مقابلہ میں شاندار اور قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو دس سال بعد شاید لڑکوں کیلئے کوٹہ سسٹم لانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر وترقی میں ہمارے نوجوان بھي بڑا متحرک‘ مثبت اور قابل قدر کردار ادا کررہے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
چوہدری سرور