سندھ اسمبلی،بھارت میں طلبہ پر ریاستی جبر کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

سندھ اسمبلی،بھارت میں طلبہ پر ریاستی جبر کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے ...

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے بھارت میں طلبہ پر ریاستی جبر اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ ایوان میں ٹڈی دل سے حملوں سے متعلق اپوزیشن نے منفرد انداز میں احتجاج بھی کیا۔تفصیل کے مطابق بھارت میں متنازع قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کا ایوان ایک پیچ پر آگیا۔ پڑوسی ملک بھارت میں طلبہ احتجاج کو بزور طاقت روکنے اور تشدد کے واقعات سمیت کشمیر میں کرفیو کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ٹڈی دل حملوں کے خلاف اپوزیشن نے منفرد احتجاج کیا۔ جی ڈی اے کے شہریارمہر فرائیڈ ٹڈی دل ایوان میں لے آئے۔ انہوں نے ٹڈی دل کی ڈش وزیر زراعت اسماعیل راہو کو پیش کی۔ایوان نے گٹکا، مین پوری کی فروخت اور استعمال پر پابندی کا بل منظور کر لیا جبکہ سیف سٹی اتھارٹی اور طلبہ یونین کے بحالی کے دو بل متعارف کرانے کے بعد قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیئے گئے۔

سندھ اسمبلی

مزید : صفحہ آخر


loading...