ہمیں زراعت کے شعبے میں تحقیق کی ضرورت ہے، فخر امام
اسلام آباد (این این آئی) کشمیر کمیٹی کے چیئر مین سید فخر امام نے کہاہے کہ ہمیں زراعت کے شعبے میں تحقیق کی ضرورت ہے،کسانوں کے خراب حالات کے میرے سمیت تمام سابقہ حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے ٹیکنالوجی کو اہمیت دے کر ترقی کی،ہمیں ہائی ٹیکنالوجی کو زراعت کے لیے متعارف کروانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار تاریخ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زراعت پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کے حالات بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے خراب حالات کے میرے سمیت تمام سابقہ حکومتیں ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین کی قیادت کی وجہ سے 700 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا،کاشتکاروں کی جائز آواز اٹھانے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسان ڈے منانے پر میں سب کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایک وقت آئے گا کہ پورا پاکستان کسان ڈے منائے گا۔
فخر امام