سینئر ممبران کو نظر انداز کرنے سے فاؤنڈر گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سینئر ممبران کو نظر انداز کرنا فاؤنڈر گروپ کو مہنگا پڑ گیا،فاؤنڈر گروپ کے سابق چیئرمین ملک ذو الفقار کھوکھر،میاں جاوید،چودھری محمد اکبر،شہباز علی،حنیف مغل فاؤنڈر گروپ کے مرکزی قائدین میں شامل ہیں،2020ء کے انتخاب کیلئے ان کو مشاورت کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا،سبکدوش ہونیوالے صدر احسان اشرف چٹھہ نے الخدمت گروپ کے سابق رہنما شفقت بندیشہ کو فاؤنڈر گروپ کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد کیا تو فاؤنڈر گروپ کے سینئرممبران نے ناراضگی کا اظہار کرنے کی بجائے غیر مشروط طور پر الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا،ان کی حمایت کے بعد الخدمت گروپ کو آسانی سے کلین سویپ مل گیا۔
سینئر ممبران