پٹرولیم ڈویژن کی گھریلو صارفین  کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے  سے متعلق خبروں کی تردید 

  پٹرولیم ڈویژن کی گھریلو صارفین  کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے  سے متعلق ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین  کیلئے گیس کی قیمتوں کے اضافے  سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا کا مجوزہ اضافہ نہ تو حتمی ہے اور نہ ہی اسے کسی فورم میں منظوری دی گئی ہے، گیس کی قیمتوں میں ترمیم سال میں دو بار متعدد عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد کی جاتی ہے،اوگرا آرڈیننس 2002 سیکشن 8 (1) / 8 (2) کے تحت، اوگرا نے کمپنیوں کی محصولات کیتخمینے کے پیش نظر گیس کی نئی قیمتوں کامشورہ دیاہے،اوگرا آرڈیننس سیکشن 8 (3)کے تحت وفاقی حکومت گیس کی حتمی خریدِ نرخ کا تعین کریگی،حتمی گیس قیمتوں کااعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔گزارش ہے کہ حتمی گیس نرخوں کا فیصلہ ہونے تک"مجوزہ قیمتوں ”کی تشہیر نہ کی جائے۔ 

پٹرولیم ڈویژن

مزید : صفحہ آخر