قطر کا قومی دن، پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ مظاہرہ

  قطر کا قومی دن، پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ ...

  



دوحہ(آئی این پی) پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے برادر ملک قطر کے قومی دن کے موقع پر شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ شائقین نے فخر پاکستان  جے ایف 17  تھنڈرطیاروں کو افق سے نمودار ہوتے دیکھ کر والہانہ انداز میں داد دی۔ امیر قطر  تمیم بن حماد الثانی اور ان کے والد سابق امیر قطر  حماد بن خلیفہ الثانی نے ہزاروں شہریوں کے ہمراہ قطر کے قومی دن پر منعقدہ پریڈ دیکھی۔ امیری فورسز، فضائیہ، آرمی اور پولیس کے مختلف ونگز سمیت قطر کے تمام فوجی اور سول دفاع کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس اور زمینی عملہ پر مشتمل دستہ قطر کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچا تھا۔

قطر  کا قومی دن

مزید : صفحہ آخر