آئی جی سندھ نے شکارپورمیں مسلح افراد کی لوٹ مار کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے شکارپورمیں مسلح افراد کی لوٹ مار کا نوٹس لے لیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٌآئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے شکارپور زرخیل روڈ پر پولیو ٹیم سے مسلح افراد کی لوٹ مار کے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور پولیو ٹیمز میں شامل ڈاکٹرز/لیڈی ہیلتھ ورکرز واسٹاف کو اعتماد میں لیکر پولیو ڈراپس مہم کو کامیاب بنایا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کو مزید سخت اور غیر معمولی بناتے ہوئے متعلقہ تمام ایس ایچ اوز کو پابند بھی بنایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر