کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔کارروائیوں کے دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ(وندر بلوچستان) پردوران چیکنگ بلوچستان سے کراچی آنے والے 05مزدا ٹرک سے46,250لیٹرایرانی ڈیزل برآ مدکرکے 05 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 2,980 کلو گرام چھالیہ،560پیکٹ انڈین گٹکا،385 پیکٹ نسواراور33 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز برآمدکیے گئے۔ شاہ جہان روڈ چیک پوسٹ (گوادر)پر کارروائی کرتے ہوئے01تارکین وطن (نائیجرین)گرفتارکیاگیا۔ جوکہ غیر قانونی طورپر تربت سے کراچی آرہاتھا۔اسمگل کئے جانے والے ایرانی ڈیزل، چھالیہ اور متفرق اشیا کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا رہی ہے۔ پکڑے جانے والے ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیا کی مالیت تقریبا -/33.28ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...